پاکستان نے بھارت کو 128 رنز سے شکست دیکر ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا

Pakistan wins Emerging Asia Cu final, City42
کیپشن: پاکستان شاہینز   نے فائنل میں پہلے کھیلتے ہوئے 352 رنز کا اچھا مجموعہ بنایا اور ہدف کے تعاقب میں بوکھائے ہوئے حریف  کو 224 رنز  پر ڈھیر کر دیا۔ فوٹو کرک انفو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان نے بھارت کو 128 رنز سے شکست دیکر ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا۔ فائنل میچ میں بھارت کو دھول چٹانے سے پہلے پاکستان شاہینز اسی ٹیم سی ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ ہار چکی تھی۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارت اے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان شاہیز نے طیب طاہر کی شاندار سنچری اور صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کی ففٹیز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 352 رنز اسکور کیے۔ طیب طاہر نے 71 گیندوں پر 12 چوکے اور چار چھکے لگا کر سینچری بنائی۔  صائم ایوب نے 51 گیندوں میں 7 چوکوں اور دو چھکوْں  کی مدد سے 59 رنز بنائے۔  فرحان نے 61 گیندوں میں  65 ریز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 64 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم پہلی وکٹ گرنے کے بعد بھارت کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ سوائے ابھیشیک شرما اور کپتان یش دھل کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بیٹر پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹک سکا، دونوں نے بالترتیب 61 اور 39 رنز اسکور کیے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں بھارت اے کی ٹیم  224 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح پاکستان نے ایمرجنگ ایشیا کپ 128 رنز سے جیت لیا۔ 

پاکستان کی جانب سے صفیان مقیم نے 3 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد وسیم، ارشد اقبال اور مہران ممتاز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان نے پہلے میچ میں نیپال کو 4 وکٹوں سے ہرایا اور دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کو 184 رنز سے شکست دی۔

پاکستان شاہینز کو تیسرے میچ میں بھارت سے شکست ہوئی جبکہ سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو 60 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

یاد رہے کہ 2019 کا ایمرجنگ ایشیا کپ بھی پاکستان نے جیتا تھا جبکہ 2019 کے فائنل میں پاکستان کو بھارت اور 2017 میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔