سونے کی اونچی اُڑان کا سلسلہ جاری، مزید مہنگا ہوگیا

Gold price today in Pakistan
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔  فی تولہ قیمت 900 روپے بڑھ کرایک لاکھ 46 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے بڑھ کرایک لاکھ 46 ہزار 300 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قدر 772 روپے اضافے سے 125429 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونا 4 ڈالر مہنگا ہوکر 1728 ڈالر فی اونس ہے۔

گزشتہ روز  عالمی مارکیٹ میں سونا 42 ڈالر مہنگاہوکر 1724 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاتھا،ایک تولہ سونا 900 روپے مہنگاہوکر 1 لاکھ 45 ہزار 400 روپے کا اور 10 گرام سونا 772 روپے مہنگاہوکر 1لاکھ 24 ہزار 657 روپے کا ہوگیا تھا،صرافہ ڈیلرز کا کہناتھا کہ عالمی مارکیٹ اور ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer