حکومت سرکاری اساتذہ و ملازمین کیساتھ ہاتھ کرگئی

 Govt teachers and employees Special allwonace issue still not Resolved
کیپشن: teachers and employees
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب حکومت سرکاری اساتذہ و ملازمین کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ کرگئی، محکمہ خزانہ کی جانب سے اسپیشل الاؤنس کی ادائیگی کا مخصوص کوڈ جاری نہ ہونے کے باعث سرکاری اساتذہ و ملازمین کو جولائی کی تنخواہوں میں ادائیگی ممکن نہیں ہوگی جس کے باعث صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین پریشانی سے دوچار ہیں۔

ذرائع کےمطابق وفاق کی طرز پر اسپیشل الاؤنس کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے باوجود تنخواہوں میں اضافہ نہیں لگایا گیا۔وفاقی ملازمین یکم مارچ سے الاؤنس لے رہے ہیں،فنانس ڈیپارٹمنٹ کے احکامات جاری ہونے کے باوجود اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے الاؤنس کی ادائیگی کے لیے مخصوص کوڈ تا حال جاری نہیں کیا۔

اسپیشل الاؤنس کی ادائیگی کا مخصوص کوڈ جاری نہ ہونے کے باعث سرکاری اساتذہ و ملازمین کو جولائی کی تنخواہوں میں ادائیگی ممکن نہیں ہوسکے گی.

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے وفاقی سیکرٹریٹ میں تعینات تمام سروس گروپوں کے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کو 2022 کے نئے پے سکیلوں کی بنیاد پر 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا اور تاحکم ثانی اسی سطح پر منجمد رہے گا، اس ضمن میں منگل کی شام وزارت خزاہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔

وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق یہ الاؤنس پاک سیکرٹریٹ میں تعینات گریڈ 17 کے سیکشن افسران، گریڈ 18 کے ڈپٹی سیکرٹریوں، جوائنٹ سیکرٹریوں، سینئر جوائنٹ سیکرٹریوں، ایڈیشنل سیکرٹریوں، ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج ڈویژن)، سپیشل سیکرٹری، وفاقی سیکرٹری اور وزیراعظم ہاؤس و ایوان صدر میں تعینات سیکرٹریوں کو دیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer