ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی جیت نہیں ہوئی؛ لیگی رہنما کا بڑا بیان آگیا

PMLN member statement about Hamza Shahbaz
کیپشن: PMLN member statement
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رہنما مسلم لیگ ن اختیارولی خان کاپنجاب کی صورتحال پر بیان، فیصلہ سپریم کورٹ کا اور کیس پاکستان تحریک انصاف کا شکریہ، پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز شریف نہیں جمہوریت کی جیت ہوئی ہے.

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اختیارولی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فیصلہ سپریم کورٹ کا اور کیس پاکستان تحریک انصاف کا شکریہ اداکرتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز شریف نہیں جمہوریت کی جیت ہوئی ہے، پاکستان کی جمہوری قوتوں نے تحریک انصاف کا نظریہ ضرورت دفن کردیا ۔
حمزہ شہباز کی جیت سے مسلم لیگ ن کے بیانئے کی جیت ہوئی،وزیر اعلی پنجاب کی جیت جمہوری پسندوں اور پاکستان کی جیت ہے، عمران خان ایک فتنہ اور آج کے دور کا فرعون ہے جو پنجاب میں دفن ہو چکا، پنجاب کی پنکی اور فرح گوگی کی کرپشن کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

  اختیارولی خان کا مزید کہناتھا کہ قائد نوازشریف ،وزیر اعظم شہباز شریف ، مریم نواز اور پی ڈی ایم کی قیادت اس کامیابی پر تعریف اور مبارکباد کے مستحق ہیں،خیبرپختونخوا میں بھی بہت جلد پاکستان تحریک انصاف کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer