ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست، شیخ رشید کا اہم بیان آگیا

Sheikh Rasheed
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست پر کہا ہے کہ سپریم کورٹ آخری امید ہے،اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا۔

شیخ رشید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے۔لوگوں کو ایسی سیاست سے نفرت ہے جہاں ممبروں کی خرید وفروخت کی منڈی لگتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آخری امید ہے،اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا۔ڈالر 250کا ہو گیا تو 10 کروڑ پاکستانی غربت کی لپیٹ میں آجائیں گے۔