ویب ڈیسک: پچھلے چند دنوں سے ملک میں کورونا کی شرح 3 فیصد تک برقرار ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے ہیں۔
قومی ادارہ برائے صحت کے جاری کردہ عداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی تشخیص کے لیے 23 ہزار 423 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 693 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
COVID-19 Statistics 23 July 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 23, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 23,423
Positive Cases: 693
Positivity %: 2.96%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 180
قومی ادارہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.96 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ عالمی وبا میں مبتلا 180 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔