اداکار یاسر حسین اور اقرا کے گھر ننھے مہمان کی آمد

اداکار یاسر حسین اور اقرا کے گھر ننھے مہمان کی آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شوبز انڈسٹری کے معروف جوڑے اداکار یاسرحسین اور اقرا عزیز کے گھر بیٹے کی پیدا ئش ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ادکار یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع دی۔

 یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں‘۔ یاسر حسین نے پیغام میں نومولود بیٹے کے ننھے سے ہاتھ کی خوبصورت تصویر بھی شیئر کی۔

 انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور صارفین کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔