ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 عید کے دوسرے دن بھی   آلائشیں اٹھانے کا ریکا رڈ  بنا لیا گیا

LWMC
کیپشن: LWMC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)ایل ڈبلیو ایم سی نے عید کے دوسرے دن بھی ریکارڈ بنا لیا۔ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن پر 11275کالز موصول ہوئیں۔
ایل ڈبلیو ایم سی نے عید کے دوسرے روز19747ٹن ویسٹ اٹھایا،ایل ڈبلیو ایم سی نے پچھلے سال بڑی عید کے پہلےدن ویسٹ 15476ٹن اکٹھا کیاتھا۔2دن میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن پر 11275کالز موصول ہوئیں۔2روز میں موصول ہونیوالی کالزپچھلے 5سال میں سب سے زیادہ ہیں۔

 واضح رہےکہ سیکرٹری بلدیات  کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورلوکل گورنمنٹ کی جانب سے 37لاکھ بیگز تقسیم کیے گئے تھے۔سیکرٹری بلدیات کاکہنا تھا  کہ صوبہ بھر میں 2994 ڈسپوزل سائٹس بنائی گئی ہیں۔پی ایم ڈی ایف سی ڈیش بورڈ پر 6732 شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 5ہزار سے زائد حل کر دی گئیں۔