( شہباز علی ) چیئرمین پی سی بی احسان مانی آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ مقرر ہوگئے۔
احسان مانی سال 1996ء میں بھی آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کی سربراہی کر چکے ہیں۔ احسان مانی کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی میں اندرا نوئی بطور آزاد ڈائریکٹر شرکت کریں گی۔ امیتابھ چودھری، کرس نین زنی، عمران خواجہ، ایرل ایڈن گز اور کولن گریوزکو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ششانک منوہر اور مانو سواہنے بطور سابق عہدیدار کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی آئی سی سی کے مالی اور کمرشل معاملات پر نظر رکھے گی۔
دوسری جانب جنرل کونسل پی سی بی سلمان نصیر آئی سی سی سیف گارڈنگ پینل کا حصہ بن گئے، دونوں عہدیداران کی تعیناتی آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں کی گئی۔ واضح رہے اس سے قبل ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اور سٹار کرکٹر ثناء میر کو آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔