لاہور میں گرمی پھر زور پکڑنے لگی

لاہور میں گرمی پھر زور پکڑنے لگی

(سٹی 42) لاہور میں گرمی پھر زور پکڑنے لگی، محکمہ موسمیات نے آج باغوں کے شہر کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کردی۔

صبح ہوتے ہی سورج پوری آب و تاب سے چمکنے لگا،  مرطوب کرنوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، تین بجے کے قریب کچھ علاقوں میں بارش ہوئی ہے لیکن گرمی کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ حبس زیادہ ہوگیا.

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا درجہ حرارت آج زیادہ سے زیادہ 37 اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے، جبکہ ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آج موسم بتدریج گرم ہی رہے گا۔