ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلم کی پروموشن کیلئے "سپر سٹار" کی کاسٹ امپوریم مال میں پہنچ  گئی

فلم کی پروموشن کیلئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف اپنی نئی آنے والی فلم " سپر سٹار" کی پروموشن کیلئے امپوریم مال میں پہنچ گئے، پرستاروں کیساتھ سیلفیاں بنوائیں اور فلم کے گانے پر رقص بھی کیا۔

لالی وڈ کی نامور اداکارہ ماہرہ خان ساتھی اداکار بلال اشرف کے ہمراہ امپوریم مال کے سینما میں پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے اپنی عید الاضحی پر آنے والی فلم سپر سٹار کی پروموشن کی اورپرستاروں کیساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں، ماہرہ خان نے دو گھنٹے سے زائد کا وقت امپوریم مال سینما میں گزارا اور پرستاروں کیساتھ سیلفیاں بنانے کے علاوہ وہاں فلم سپر سٹار کے گانوں پر رقص بھی کیا۔

فلم عید الاضحی پر نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے اور ماہرہ خان اپنی اس فلم کے حوالے سے کافی پریشان بھی دکھائی رہے رہی ہیں کیونکہ اس عید پر تین پاکستانی فلمیں اکٹھی ریلیز ہورہی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer