پولنگ ایجنٹس الیکشن میں پولنگ کے عمل کی نگرانی کریں گے:شائستہ پرویزملک

پولنگ ایجنٹس الیکشن میں پولنگ کے عمل کی نگرانی کریں گے:شائستہ پرویزملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم:این اے ایک سو تینتیس میں پرویز ملک کی کامیابی کے لئے ان کی اہلیہ چیئرپرسن شعبہ خواتین مسلم لیگ ن شائستہ پرویز متحرک، پولنگ ایجنٹس کی ٹریننگ کرائی۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن ڈے پر پولنگ ایجنٹس متحرک انداز میں موجود رہیں گے۔

ٹاؤن شپ میں پی پی ایک سوسڑسٹھ کی پولنگ ایجنٹس کو ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ شائستہ پرویزملک کا کہنا تھاکہ پولنگ ایجنٹس الیکشن کے دن پولنگ کے عمل کی نگرانی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچیس جولائی کو عوام کا فیصلہ شیر کے نشان پر ہو گا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:حنیف عباسی کے خلاف فیصلہ پر سوال ضرور اُٹھیں گے: خواجہ سعد رفیق
پولنگ ایجنٹس کو ٹریننگ کنول لیاقت ایڈووکیٹ اور لیاقت اعوان ایڈووکیٹ نے دی اور الیکشن ڈے کے حوالے سے آگاہی دی۔ اس موقع پر فاطمہ سلیم ،سعدیہ ناز، فائزہ خالدہ، رضوانہ ادریس،عائشہ پروین، شمیم اختر، درشہوار،مونا شہزادی اور مجیدہ بی بی سمیت دیگر شریک تھے۔