حنیف عباسی کے خلاف فیصلہ پر سوال ضرور اُٹھیں گے: خواجہ سعد رفیق

حنیف عباسی کے خلاف فیصلہ پر سوال ضرور اُٹھیں گے: خواجہ سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:متحدہ مجلس عمل کو الیکشن میں ایک اور دھچکا، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے بعد جے یو پی نے بھی ن لیگی امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ جمعیت علمائے پاکستان این اے 131 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کی حمایت کرے گی۔

ایم ایم اے کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جے یو پی کے سیکرٹری جنرل مولانا اویس نورانی نے خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی اور انہیں حلقے میں اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ این اے 131 میں لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جب حنیف عباسی کے خلاف رات کے گیارہ بجے فیصلہ آئیں گے تو سوال ضرور اٹھیں گے۔ بتایا جائے کہ فیصلہ میں اتنی تاخیر کی کیا ضرورت تھی، ایسا فیصلہ بھٹو اور نوازشریف کے خلاف بھی آیا، ایسے اقدامات معاشرے کو تقسیم کرکے تلخیوں کو ابھاریں گے ۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:پی ٹی آئی کارکنان نے اپنی ہی جماعت کو دھوکہ دے دیا

جے یو پی کے سیکرٹری جنرل مولانا اویس نورانی نے سعد رفیق کی انتخابی مہم کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں نے غیر مہذب معاشرہ تشکیل دیا۔ لعن طعن کا بویا گیا بیج نقصان دہ ہے۔ عمران خان نے انقلاب کے نام پر لوگوں میں بے حیائی کا فروغ کیا کسی کی عزت نفس مجروح کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ دونوں رہنمائوں میں اتفاق پایا گیا کہ جماعتوں کے درمیان تعاون انتخابات کے بعد بھی جاری رہے گا۔