سٹی 42: لاہور میں راہ گیر خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات تھم نہ سکے ۔ رحمٰن گارڈن فیز 2میں خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ۔
سی سی ٹی وی میں شلوارقمیض میں ملبوس مشکوک شخص موٹر سائیکل پر سوار ہے اور مشکوک ملزم اطراف کا جائزہ لیتے ہوئے متاثرہ خاتون کا تعاقب کرتا ہے ۔ ملزم دن دیہاڑے خاتون کو ہراساں کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو جاتا ہے ۔
ہراسانی کا واقعہ 16 جنوری کی دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیا تھا ۔