ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاحوں سے گزارش ہے اب  مری کا سفر کرنے سے گریز کریں؛ عظمیٰ بخاری

سیاحوں سے گزارش ہے اب  مری کا سفر کرنے سے گریز کریں؛ عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے مری کا سفر کرنے والے شہریوں کے لیے پیغام جاری کردیا۔  

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مری میں تمام ہوٹل مکمل فل ہو چکے ہیں، مری میں برفباری بھی بہت زیادہ ہورہی ہے، مری میں گنجائش سے زیادہ گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں، اب مری میں مزید گاڑیوں کے داخلے کی بھی گنجائش نہیں رہی، اس لیے سیاحوں سے گزارش ہے اب  مری کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ مری کے ہوٹلوں میں بھی اب مزید گنجائش نہیں ہے، مری میں سیاحوں کی حفاظت حکومت کی پہلی ترجیح ہے، مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد پہلے سے موجود ہے، التماس ہے شہری مری کے سفر سے اجتناب کریں۔