ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 29، 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے۔

سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق، خواجہ محمد نافع، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان شامل ہیں۔