ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید سردی؛ شمالی علاقوں میں تعلیمی ادارے 2 دن بند رکھنے کا اعلان

شدید سردی؛ شمالی علاقوں میں تعلیمی ادارے 2 دن بند رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شدید سردی اور برفباری کے باعث آزاد کشمیر و شمالی علاقوں میں تعلیمی ادارے بند 2 دن رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر میں شدید برفباری کے باعث انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کو 2 دن بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، سکول پیر 26 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔ 

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے ہٹیان بالا، چوناری، چکوٹھی، لیپا ویلی، گنگا چوٹی، ارنگ کیل اور سرگان ویلی سمیت بلند پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے، جبکہ نچلی سطح پر بارش ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور متعدد سڑکیں بند ہیں، جس سے سیاح پھنس گئے اور کئی علاقے الگ تھلگ ہو گئے ہیں۔ اس دوران دو افراد مختلف حادثات میں جان کی بازی ہار گئے۔  

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں بشمول مانسہرہ، گلیات، شانگلہ، لوئر دیر، مہمند، کالام، اورکزئی، چترال اور خیبر میں بھی شدید برفباری ہو رہی ہے، خیبر ضلع میں تقریباً 100 گاڑیاں پھنس گئی ہیں، تاہم 35 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔