ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی پورہ : سبزی لینے گئی بزرگ خاتون  کھلے مین ہول میں جا گری

 شادی پورہ : سبزی لینے گئی بزرگ خاتون  کھلے مین ہول میں جا گری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: شادی پورہ  کے علاقے میں خاتون  کھلےمین ہول میں گر گئی۔

مین ہول میں گرنے کے باعث بزرگ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

 بزرگ خاتون کے سر پر گہرا زخم آیا اور  انہیں فوری طور پر سروسز ہسپتال میں  منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کے سر پر 24 ٹانکے لگائے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق  خاتون گھر سے سبزی لینے کیلئے نکلی تھیں۔

علاقہ مکین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا  کہ  گزشتہ 4 ماہ سے علاقے کی یہی صورتحال ہے،ٹوٹی سڑک و کھلے مین ہولز سے پہلے بھی یہاں بہت سے حادثات ہوئےہیں۔