ویب ڈیسک: انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر لیوک رائٹ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے لیوک رائٹ کے استعفے کے حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق لیوک رائٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد سلیکٹر کے عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے۔
لیوک رائٹ نے نومبر 2022 میں انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور اب اپنے فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔
لیوک رائٹ کا کہنا ہے کہ تین سال تک انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے بطور سلیکٹر خدمات انجام دینا ان کے لیے اعزاز کی بات رہی ہے۔