علی ساہی:ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ بارش کے دوران شہریوں کی سہولت اور مدد ٹریفک پولیس کا عزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمدوقاس نذیر کےاحکامات پرٹریفک پولیس صوبہ بھر میں شہریوں کی خدمات میں مصروف عمل ہے، اس حوالےسے بارشوں کے دوران ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
لاہور، قصور، گوجرانوالہ سمیت مختلف اضلاع میں بارش کے باعث ٹریفک پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ راولپنڈی اور مری میں بارش کے بعد سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی پنجاب نے دورانِ بارش تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک کی روانی ہر حال میں یقینی بنانے اور فیلڈسٹاف کوبرساتی و حفاظتی اقدامات کیساتھ ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایت بھی کی ہے
ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاع فوری متعلقہ محکموں کو دے۔