اشرف خان: انٹربینک میں سستا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر6 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 279.85 روپے سے کم ہوکر 279.79 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے اضافے سے 281.09 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 32 پیسے کمی سے 306.21 روپے پر آگیا، جبکہ برطانوی پاونڈ 12 پیسے بڑھ کر 357.75 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 76.91 روپے پر ، جبکہ سعودی ریال 75.03 روپے پر برقرار رہا۔