پشاور: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صوبائی قیادت میں اختلافات سامنے آگئے

پشاور: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صوبائی قیادت میں اختلافات سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب  الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کی صوبائی قیادت میں اختلافات سامنے آگئے۔

پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‏بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجود مجھے خیبر پختونخوا کی فائنل جنرل سیٹوں اور ریزرو سیٹوں کی فہرست نہیں دکھائی گئی۔مجھے بتایا گیا کہ یہ ایک راز ہے اور آپ کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری جانب اس معاملے پر نائب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت میں اس طرح کی باتیں ہوتی رہتی ہیں، عاطف خان نے صرف شکوہ کیا اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے۔