پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی لیبارٹری میں دھماکا, وزیر اعلی پنجاب کا نوٹس

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی لیبارٹری کے بوائلر میں دھماکے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی لیبارٹری میں ہونے والے دھماکے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز  کی لیبارٹری میں ںبوائلر پھٹنے کی وجہ سے زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے کے باعث فرسٹ فلور پر ریسرچ لیب میں آگ بھڑک اٹھی دھماکے۔ اگ لگنے سے لیب میں موجود طلبا زخمی ہوگئے، زخمیوں ہونے والے طلبا میں 28 سالہ مدثر، 22 سالہ سلمان شامل ہیں.

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے اس  کی  رپورٹ طلب کرلی اور انہوں نے اس واقعے کی مکمل  انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نےہسپتال انتظامیہ کو  زخمی طالب علموں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم  کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔