ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی امیدوار الیکشن جیت کر آئی پی پی میں شامل ہونگے، علیم خان کا بڑا دعویٰ

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی امیدوار اس بار الیکشن جیت کر ہمارے ساتھ شامل ہونگے
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی امیدوار اس بار الیکشن جیت کر ہمارے ساتھ شامل ہونگے۔

آئی پی پی کے صدر علیم خان نے دعویٰ کیا ہےکہ پی ٹی آئی کے بہت سے افراد ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، کئی امیدواروں نے آزاد حیثیت سے جیتنے کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا و عدہ کیا ہے تاہم علیم خان نے ان امیدواروں کے نام بتانے سے گریز کیا۔انہوں  نے کہا کہ  کئی پرانے دوست ہیں ان سے تعلق رہا ہے۔

واضح رہے ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونے ہیں جس کے لیے سیاسی جماعتوں کی مہم جاری ہے۔