ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کابریک ڈاؤن، موبائل فون صارفین کیلئے بری خبر

Mobile Phone signals affected due to Electricity breakdown
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے موبائل فون کمپنیوں کی سروسز  بری طرح متاثر ہوئی ہیں، جس کے باعث سگنل بند رہنے کے امکان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جامشورو اور دادو کے درمیان مین ٹرانسمیشن لائن میں آج صبح  تقریباً ساڑھے 7 بجےبجلی کا فالٹ ہوا، جس کی وجہ سے کراچی سے لیکر اسلام آباد تک تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی ترسیل کا نظام بیٹھ گیا ہے۔ 

بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث عدالتوں اور سرکاری دفاتر اور اسپتالوں کا کام متاثر ہوچکا ہے، صرف یہی نہیں بینکوں اور موبائل فون کمپنیوں کی سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔

موبائل فون کمپنیوں کی سروسز  متاثر ہونے کی وجہ سے سگنل بند ہوچکے ہیں، اور صارفین کی جانب سے سگنل نہ آنے پر شکایات کی جارہی ہیں، صارفین کی جانب کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے متعلقہ کمپنیوں کو ٹیگ کر کے پوچھا بھی جا رہا ہے۔

کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہےکہ بجلی کی فراہمی کے لیے آپریشنز شروع کر دیے گئے ہیں، چند گھنٹوں میں پورے ملک میں بجلی کی فراہمی بحال ہو جائے گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر