تحریک انصاف کے مزید 20 سے 25 استعفے منظور ہونے کا امکان   

Pti,resignations,Speaker,National assembly,City42
کیپشن: Raja pervaiz ashraf,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا تحریک انصاف کے مزید 20 سے 25 استعفے منظور کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مزید ارکان کے استعفوں کی منظوری کے معاملے پرسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران سے مشاورت کی،مشاورتی اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کے استعفے واپس لینے کی درخواستوں پر بھی غور کیا گیا۔

 ذرائع کاکہناہے کہ مشاورتی اجلاس میں ای میل اور وٹس ایپ پر موصول درخواست کی آئینی و قانونی حیثیت کا جائزہ لیاگیا،ذرائع قومی اسمبلی کاکہناہے کہ جس طرح ہر رکن کا ہاتھ سے لکھا استعفیٰ ضروری ہے اسی طرح استعفیٰ کی واپسی کےلئے ہر رکن اپنے ہاتھ سے درخواست بھیجے ،ابھی تک ہاتھ سے لکھی کوئی استعفیٰ واپسی کی درخواست موصول نہیں ہوئی،ذرائع کاکہناہے کہ سپیکر کا تحریک انصاف کے مزید 20 سے 25 استعفے منظور کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔