لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر

Lahore airport
کیپشن: Flight schedule disturbed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)لاہور ائیرپورٹ کے اطراف ہلکی دھند اور خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر رہا۔۔ لاہور آنے اور جانے والی 6 پروازیں منسوخ جبکہ 9 تاخیر کا شکار رہیں۔
ائیرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق دوحہ تا لاہور کی دوطرفہ پرواز 620 اور 621 کو منسوخ کر دیا گیا۔ کراچی سے لاہور کیلئے دو طرفہ پرواز ای آر 522 اور 523 خراب موسم کے باعث منسوخ ہو گئی۔ کراچی سے لاہور کیلئے ایک اور دوطرفہ پرواز ای آر 524 اور 525 بھی منسوخ کر دی گئی۔

دوسری جانب استنبول سے آنے والی ترکش ائیر کی پرواز ٹی کے 714 ساڑھے چھے گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، یہی پرواز 6 گھنٹے تاخیر سے استنبول کیلئے روانہ ہوئی۔۔پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز پی کے 203 ساڑھے پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔