کاہنہ،مسافر وین گندے نالے میں گر گئی،چار بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق

Van fall in the drain
کیپشن: Rescue 1122
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:کاہنہ کے علاقے میں مسافر وین گندے نالے میں گر گئی، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ ہلوکی میں مسافر وین گندے نالے میں گر گئی، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے، 2 خواتین شامل ہیں۔

افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ نعیمہ بی بی،35 سالہ رخسار،آٹھ سالہ فیضان،چھ سالہ سفیان،نو سالہ علی حسن جبکہ 12 سالہ زین شامل ہے،حادثہ ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم میں پیش آیا۔  پولیس کے مطابق وین میں سوار خاندان چونگی امر سندھو کا رہائشی تھا،متاثرہ خاندان رائیونڈ میں شادی کی تقریب سے واپس جا رہا تھا۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔