پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم کی لاش کہاں سے ملی؟

Deadbody found
کیپشن: Dead body file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)چوری کی سینکڑوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ممتاز عرف موچی کو نامعلوم افراد نے نشتر کالونی میں قتل کر دیا،مقتول کی لاش گاڑی سے برآمد ہوئی۔
نشتر کالونی کےعلاقے سے چالیس سالہ ممتازعرف موچی کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور پھر گاڑی میں ڈال کر نشتر کالونی کے علاقے میں گاڑی کو چھوڑ دیا گیا۔

مقتول ممتاز لاہورپولیس کو چوری کی 120 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا جبکہ موقع سے ملنے والی گاڑی بھی چوری شدہ نکلی ہے۔پولیس اور تحقیقاتی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات جاری ہیں ۔