اکشے کمار کی نئی فلم بچن پانڈےکب ریلیز ہو گی؟تاریخ بتا دی

اکشے کمار کی نئی فلم بچن پانڈےکب ریلیز ہو گی؟تاریخ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار  اکشے کمار نے حال ہی میں اپنی آنے والی نئی فلم ' بچن پانڈے' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اکشے کمار نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فلم ' بچن پانڈے' میں اختیار کیے گئے روپ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ فلم 26 جنوری 2022 میں ریلیز کی جائے گی۔اکشے کمار کی فلم ' بچن پانڈے' میں ان کا یہ مختلف لُک کسی گینگسٹر کا ہے۔

دوسری جانب فلم ' بچن پانڈے' میں اکشے کمار کے ساتھ ساتھ اداکارہ کریتی سینن اور جیکولین فرنینڈز بھی ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اسی مہینے ہوگا۔

 خیال رہے کہ فلم ' بچن پانڈے' کے ہدایت کار فرحاد سمجی ہیں اور فلم میں اکشے کمار ایک گینگسٹر کا کردار ادا کریں گے جب کہ اداکارہ کریتی سینن صحافی کے کردار میں نظر آئیں گی۔
 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer