(عمر اسلم) مسلم لیگ ن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شیخ روحیل اصغر اور باو اختر علی کے آپس کے اختلافات، پی پی ایک سو چوون میں مسلم لیگ ن کے دو دھڑے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر اور ایم پی اے باو اختر علی کے آپس میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیگی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی میں بول چال بند ہے جبکہ اختلافات کے باعث مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی دو مختلف دھڑوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔
ایم این اے شیخ روحیل اصغر کو ایم پی اے باو اختر علی سے حلقہ میں عدم دلچسپی کی شکایت ہے جبکہ ایم پی اے باو اختر علی کاکہناہےکہ وہ پارٹی کے کئے فعال انداز میں کام کر رہے ہیں.