اب سائیکل بھی غریب کی پہنچ سے دور

اب سائیکل بھی غریب کی پہنچ سے دور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: مہنگائی کی سونامی میں غریب کی سواری بھی گم، سائیکلوں کی قیمت کو پر لگ گئے۔ نیلا گنبد سائیکل مارکیٹ میں قیمت تین ہزار تک بڑھ گئی، خریداری کے لیے آنے والے مایوس لوٹنے لگے۔

سائیکل کی خریداری بھی پہنچ سے دور ہوگئی، شہر کی واحد سائیکل مارکیٹ نیلا گنبد میں خریدار کم اور ونڈو شاپنگ کرنے والے زیادہ نکلے۔ سائیکل پارٹس پر ڈیوٹیز میں اضافے کے بعد مقامی سائیکل ایک ہزار اور درآمدی سائیکل تین ہزار روپے مہنگی ہوگئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر روز مہنگائی کی نئی لہر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سائیکل غریب کی سواری ہے تو اس کی قیمت بھی اتنی ہونی چاہیے کہ وہ اسے بآسانی خرید سکیں۔ بچوں کی فینسی سائیکل کی ہوشربا قیمتوں پر بھی والدین پریشان نظر آئے۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer