ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبات کا احتجاج رنگ لے آیا

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبات کا احتجاج رنگ لے آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبات کا بھی احتجاج رنگ لے آیا، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں بھی امتحانات ان لائن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبات کا احتجاج بھی رنگ لے آیا، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں امتحانات آن لائن ہوں گے، یونیورسٹی انتظامیہ نے اس حوالے سے فیصلہ کرتے ہوئے تمام ہیڈ آفس ڈیپارٹمنٹس کو نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تھیوری امتحانات ان لائن منعقد کیے جائیں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق  پریکٹیکل امتحانات ان کیمپس منعقد کیے جائیں گے، مراسلے کے مطابق امتحانات زوم ایپلیکیشن پر منعقد کیے جائیں،واٹس ایپ پر امتحانات منعقد کرنے کی اجازت نہیں، تمام ایچ او ڈیز کو مراسلہ جاری کردیا گیا، طالبات کی جانب سے کئی روز سے آن لائن امتحانات کا مطالبہ اور احتجاج کیا جا رہا تھا۔

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی بھی آن لائن پڑھنے والے طالبعلموں کا آن لائن امتحان لے گی، پنجاب یونیورسٹی نے بی ایس، ایم ایس، ایم فل کے تمام سمسٹرز کے فائنل امتحانات آن لائن لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ ڈینز کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے فائنل امتحانات سے متعلق تمام شعبوں کے سربراہان کو آن لائن اور فزیکل امتحانات سے متعلق خود مختاری دے رکھی تھی، تمام شعبوں کے سربراہان کو فزیکل امتحانات یکم فروری کے بعد کرانے کے احکامات دیئے گئے تھے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer