ججز کی سکیورٹی اور پروٹوکول کیلئے 80 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

ججز کی سکیورٹی اور پروٹوکول کیلئے 80 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ججز کی سکیورٹی اور پروٹوکول کیلئے استعمال ہونے والی پولیس کی گاڑیاں ’’بوڑھی ‘‘ ہوگئیں، آئی جی پنجاب نے سکیورٹی اور پروٹوکول کیلئے 80 گاڑیوں کی خریداری کے لیے حکومت سے فنڈز مانگ لیے۔

ذرائع کے مطابق ججز  کی سکیورٹی اورپروٹوکول کیلئے 80 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے آئی جی پنجاب انعام غنی نے گاڑیوں کی خریداری کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی سمری محکمہ خزانہ کوبھجوا دی ہے، ججز کی سکیورٹی اور پروٹوکول کیلئے سنگل کیبن گاڑیوں کی خریداری کیلئے 31 کروڑ سے زائد کے فنڈز مانگے گئے ہیں جبکہ 1 گاڑی کا تخمینہ لاگت 39 لاکھ روپے رکھا گیا۔

متعلقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ججز کیساتھ چلنے والی پولیس سکیورٹی کی گاڑیاں پرانی ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے اکثردوران ڈیوٹی سکیورٹی کیلئے گاڑیاں آپریشنزونگ اورتھانوں سے نکال کرلگانا پڑتی ہیں، جس سے تھانوں اورآپریشنل معاملات متاثر ہوتے ہیں، ججز کی سکیورٹی کیلئے خریدی گئی گاڑیاں پول میں صرف عدلیہ کی سکیورٹی کیلئےمختص کردی جائیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer