ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل

لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات، اُمیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل، امیدواروں پر انتخابی مہم چلانے کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد ضروری قرار دے دی گئی، الیکشن بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کو بھاری جرمانے کرنے یا نااہل قرار دینے کا عندیہ دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ بائیو میٹرک انتخابات 27 جنوری کو ہوں گے، چار عہدوں کیلئے 12 امیدوار میدان میں ہیں، چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب سے امیدواروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے، ضابطہ اخلاق کے مطابق امیدوار اپنی انتخابی مہم صرف اپنے وزٹنگ کارڈ بغیر تصویر کےذریعے کر سکتے ہیں، امیدواروں یا اس کے سپورٹرز پر موبائل فون پر ٹیکسٹ میسجز کر کے انتخابی مہم چلانے پر مکمل پابندی ہوگی، امیدواروں اور سپورٹرز کو فیس بک اور وٹس اپ کے ذریعے انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہوگی، امیدواروں پر پانچ سے زائد سپورٹرز وکلاء کے ہمراہ انتخابی مہم چلانے پر مکمل پابندی ہوگی، امیدواروں کے عدالتوں، بارومز، احاطہ عدالتوں کے اندر اور باہر لائنیں بناکر ووٹ مانگنے پر پابندی ہوگی۔ 

امیدواروں پر انتخابی مہم کے دوران بینرز، فیلکسز، پلے کارڈ، سٹکرز اور اشتہارات آویزاں کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی، امیدواروں اور سپورٹرز کی جانب سے کھانے اور ہائی ٹی کا اہتمام کرنے پر بھی پابندی برقرار رہے گی، امیدوار اور سپورٹرز پر مخالف امیدوار کیخلاف پریس کانفرنس یا بیان بازی نہیں کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer