کائونٹ ڈائون شروع،شاہین،بنگال ٹائیگرز ٹکرانے کو تیار

کائونٹ ڈائون شروع،شاہین،بنگال ٹائیگرز ٹکرانے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز: پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں کل جلوہ گر ہوں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شام کو شروع ہوگا۔

 لاہور پہنچنے پرمہمان ٹیم کاپرتپاک استقبال کیا گیا بنگال ٹائیگرز کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل لایا گیا۔ مہمان ٹیم  آج قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ٹرافی کی نمائش اور  دونوں ٹیموں کے کپتان  پریس کانفرنس  بھی کرینگے ۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانواسواہنے بھی لاہور پہنچ گئے ہیں، پی سی بی حکام سے ملاقات میں کرکٹ کے فروغ پر بات کرینگے ۔

بنگلادیش کی 15 رکنی کرکٹ ٹیم کی قیادت محموداللہ کررہے ہیں جو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچی۔ بنگلادیشی ٹیم لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جب کہ دوسرا میچ 25 اور تیسرا اور آخری میچ 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer