سعدیہ امام نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی تردید کردی

سعدیہ امام نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی تردید کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) معروف اداکارہ سعدیہ امام نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی ایسا اعلان نہیں کیا، میرے شوہر چاہتے ہیں میں شوبز میں کام کروں۔

 میڈیا سے بات چیت میں سعدیہ امام نے کہا کہ میں نے کبھی اعلان نہیں کیا کہ میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں، اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں یہ محض افواہیں ہیں کیونکہ میرے شوہر نے کبھی بھی شوبز میں کام کے حوالے سے اعتراضات نہیں کیے بلکہ وہ تو میرے سب سے بڑے حمایتی ہیں، میرا نیا ڈرامہ آنے والا ہے جس کی شوٹنگ جاری ہے تاہم شوٹنگ کی وجہ سے میرے شوہر اپنے کام سے وقفہ لے کر بیٹی کیلئے پاکستان آئے ہیں تاکہ میری بیٹی اکیلا پن محسوس نہ کرے، والدین کے بعد شوہر ہی میرے سب سے بڑے حمایتی ہیں، شادی کے بعد میں نے کچھ عرصے کیلئے شوبز سے وقفہ لیا تھا تاکہ اپنی فیملی کو پورا وقت دے سکوں لیکن فی الحال میرا شوبز سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سعدیہ امام سے منسوب خبریں زیر گردش تھیں کہ انہوں نے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے

Sughra Afzal

Content Writer