ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ میں دراڑ پڑ گئی، دو بڑے رہنما آمنے سامنے

ن لیگ میں دراڑ پڑ گئی، دو بڑے رہنما آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عمرا سلم)  پاکستان مسلم لیگ (ن )میں پھوٹ پڑ گئی، دو بڑے رہنما آمنے سامنے آگئے، ایک دوسرے پر گالیوں اور الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما  لارڈ مئیر لاہور اور رکن صوبائی اسمبلی چودھری یاسین سوہل لیگی کارکن ماجد خلیل کی بحالی کے ایشو پر لڑ پڑے، مبشرجاوید کا کہنا ہے کہ یاسین سوہل نے گالیاں دیں جبکہ رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ لارڈ میئر نے بے عزتی کی تو اس کا جواب بے عزتی کر کے دیا۔

یاسین سوہل کا کہنا تھا کہ لارڈ میئر نے لاہور میں رہنا ہے تو انہیں اپنا رویہ درست رکھنا چاہیے، مبشرجاوید کہتے ہیں ہمیشہ ورکرز کو عزت دیتا ہوں۔

چودھری یاسین سوہل نے کہاکہ مئیر لاہور سلیکٹڈ اور میں منتخب نمائندہ ہوں جبکہ لارڈ میئر نے کہا کہ یاسین سوہل نے گالیاں دی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے دوبڑوں مئیرلاہورکرنل( ر)مبشر جاویداورایم پی اے چودھری یاسین سوہل کی لڑائی کے واقعہ کے حوالے سے قیادت کوبھی آگاہ کردیاگیاہے تاہم دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر الزامات بھی لگائے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer