طلبا کیلئے قومی ذہانت وظیفے کا اعلان

طلبا کیلئے قومی ذہانت وظیفے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جنید ریاض) لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پاس کرنیوالے ہونہار طلبا کیلئے قومی ذہانت وظیفے کا اعلان کردیا۔ میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواروں کو 36 ہزار روپے سالانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

 ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق طالبات کے وظیفہ کیلئے پری میڈیکل کیلئے 1032، پری انجینئرنگ کیلئے1009، جنرل سائنس کیلئے979، کامرس کیلئے 958 اور آرٹس کیلئے 915 نمبر کا میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔ طلبا کے وظیفہ کیلئے پری میڈیکل 1034، پری انجینئرنگ 1028، جنرل سائنس 969 اور کامرس 943 اور آرٹس 878 مقرر کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وظیفہ کے حصول کیلئے طلبا کی میرٹ لسٹ ویب سائٹ پر لگادی گئی ہے۔ مذکورہ نمبروں سے زائد نمبر حاصل کرنیوالے طلبا فہرست میں نام شامل نہ ہونے پر بورڈ حکام سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer