پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واٹر سیفٹی فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واٹر سیفٹی فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: safe-water
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فضہ عمران) شہریوں کو معیا ری اشیا کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم ہے، پینے کے صاف پانی کی یقینی فراہمی کا معاملہ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نےواٹر سیفٹی فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایک اور اہم اقدام، دودھ کو محفوظ بنانے کے بعد اب واٹر سیفٹی فورس بنائی جائے گی، واٹر سیفٹی ٹیمز ہو ں گی ان ایکشن روزانہ کی بنیاد پر گھروں، ہسپتالوں اور واسا پلانٹس کے نمونےچیک کیے جائیں گے ۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ لاہور میں ڈیڑھ سو سے زائد رجسٹرڈ پرائیویٹ واٹر فلٹریشن پلانٹس ہیں۔بڑی کمپنیوں اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کے لیبارٹری تجزیے کے بعد نتائج سے عوام کو اگاہ کیا جائے گا، پہلے سال میں چار بار تمام علاقوں کا پانی ٹیسٹ کرایا جاتا ہے۔