(ویب ڈیسک)محبت اندھی ہوتی ہے۔۔ اس میں نہ رنگ ، عمر ، خوبصورتی ، زبان ، مذہب، سرحدیں اور مال و دولت دیکھی جاتی ہے بلکہ یہ ذہنی ہم آہنگی اور دلوں کا ملاپ ہوتا جو راستے کی ہر رکاوٹ کو عبور کر لیتا ہے ۔ اسی طرح کا ایک سچا واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا ہے، جہاں النور دواخانہ کے مالک 60 سالہ بزرگ حکیم بابر نے نوجوان لڑکی سے شادی کرلی، جس کی ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی معلومات کے مطابق حکیم بابر کی عمر 60 سال ہے اور وہ راولپنڈی کے مشہور حکیم ہیں۔ وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے حکیم بابر اپنی دلہن کو گلاب کے گجرے پہنا رہے ہیں۔ ان کی دلہن بھی تمام تصاویر میں انتہائی خوش نظر آ رہی ہیں۔
دل آنے لگے ہیں دوشیزاؤں کے عمر رسیداؤں پر????
— Engr Amir Kohee (@insafiankpk) February 23, 2026
میرے بوڑھے ہونے تک مولا یہ رواج سلامت رکھنا ????
حکیم صاحب کا چھکا، 60 پر ناٹ آؤٹ! ????
راولپنڈی میں60 سالہ حکیم بابر نے دوشیزہ کے ساتھ نکاح کر لیا۔
اس نکاح کے میڈم کو دو ہی فائدے ہیں
ایک انکم دوسرا دن کم️????️????⚰️ ???? pic.twitter.com/osFTbPQxDa
حکیم بابر نے اپنی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیت کی سچائی اور رشتے کی شرعی حیثیت عمر کے فرق سے زیادہ اہم ہیں۔
حکیم بابر کا کہنا ہے کہ کہانی کا آغاز محبت کے اظہار سے ہوا، پھر باعزت طریقے سے رشتہ طے پایا اور انجام نکاح پر ہوا۔