ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ میں ہولی ویک اور ایسٹر کے دوران امتحانات منعقد کرنے پر پابندی

سندھ میں ہولی ویک اور ایسٹر کے دوران امتحانات منعقد کرنے پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سندھ حکومت نےہولی ویک اور ایسٹر کے دوران امتحانات منعقد کرنے پر پابندی عائد کر دی

وزیر جامعات سندھ نے کہا مسیحی برادری کے مقدس ایام اور ایسٹر کےپیشِ نظر تمام تعلیمی بورڈز کو 2 تا 6 اپریل 2026 تک امتحانات شیڈول نہ کرنےکی ہدایت کردی ۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول کراچی کے پرنسپل، ریورنڈ فادر ماریو اے روڈریگز کی درخواست پر کیا گیا، وزیر اعلیٰ سندھ نے مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کے احترام میں امتحانات کی تاریخیں تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

جمعرات 2 تا 6 اپریل 2026 تک کوئی پرچہ نہیں لیا جائے گا۔تمام ملتوی شدہ یا نئے امتحانات اب 7 اپریل 2026 بروز منگل سے دوبارہ شروع ہوں گے۔جن تعلیمی بورڈز نے پہلے سے ٹائم ٹیبل جاری کر رکھا ہے، وہ فوری طور پر اس میں ضروری ترامیم کر کے نیا شیڈول جاری کریں۔

تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز فیصلے پر عملدرآمد کر کے تعمیلی رپورٹ محکمہ کو ارسال کریں تاکہ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کو آگاہ کیا جا سکے۔اس فیصلے کا مقصد صوبے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا اور اقلیتی طلبہ و اساتذہ کو مذہبی تہواروں میں سہولت دینا ہے۔