سٹی 42: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کل بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے6 ناموں کی فہرست پارٹی کوارڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو بھجوا دی۔
فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان ،سلمان اکرم راجہ ،شفقت اعوان شامل ہیں،ان کے ساتھ فیصل ملک ،نعیم حیدر پنچوتہ اور فتح اللہ برقی کا نام ملاقات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
کل کے روز بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی فیملی کا بھی اڈیالہ جیل آنے کا امکان ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App