ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کے بعد عورت بدل جاتی ہے؟ گوہر رشید کا کبریٰ خان سے متعلق دلچسپ بیان

شادی کے بعد عورت بدل جاتی ہے؟ گوہر رشید کا کبریٰ خان سے متعلق دلچسپ بیان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید اور ان کی اہلیہ اور اداکارہ کبریٰ خان نے شادی کے بعد اپنی زندگی اور مکہ مکرمہ میں نکاح کے بارے میں کھل کر بات کی۔

گوہر رشید نے حالیہ ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ شادی کے بعد لوگ واقعی بدل جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اور کبریٰ پہلے قریبی دوست تھے اور ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے۔ لیکن وقت کے ساتھ ہر شخص کی شخصیت میں کچھ نہ کچھ تبدیلی آتی ہے۔

اداکار نے کہا کہ کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کو محسوس ہوتا ہے جیسے آپ نے کسی نئی شخصیت کے ساتھ زندگی شروع کی ہو۔ انہوں نے اس تبدیلی کو نکاح کی خوبصورتی قرار دیا اور کہا کہ شادی کے بعد ایک دوسرے کے بارے میں ہر روز نئی باتیں سامنے آتی ہیں۔

اداکارہ کبریٰ خان نے بھی اس موقع پر کہا کہ شروع میں ہمارے درمیان اس موضوع پر بحث ہوتی تھی، جب گوہر کہتے تھے کہ تم بدل گئی ہو اور روایتی بیوی بن گئی ہو۔ تو اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: ہاں، کیونکہ میں تمہاری بیوی ہوں۔

یاد رہے کہ پاکستانی اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے گزشتہ سال فروری 2025 میں مکہ مکرمہ میں اپنا نکاح کیا تھا، جس میں ان کے قریبی خاندان، دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔ ان نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ یہ کئی دن تک ٹرینڈ رہیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer