ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے میں بھرتیوں کا فیصلہ

ریلوے میں بھرتیوں کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:ریلوے ٹرین آپریشن چلانے کے لیے ٹیکنیکل اور کمرشل اسٹاف کی شدید کمی کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی بہتر مینجمنٹ اور آپریشنل معاملات کو مؤثر بنانے کے لیے 74 ٹرین گارڈز بھرتی کیے جائیں گے۔

 جس کے لئے عمر کی حد زیادہ سے زیادہ 25 سال مقرر کی گئی ہے یہ بھرتیاں ملک کی ساتوں ریلوے ڈویژنوں میں کی جائیں گی۔

 گریڈ 14 کے ملازمین کی بھرتیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔