ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور سمیت پنجاب بھر میں اجرتی قاتلوں کے خلاف  کریک ڈاؤن کا فیصلہ 

 لاہور سمیت پنجاب بھر میں اجرتی قاتلوں کے خلاف  کریک ڈاؤن کا فیصلہ 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: سی سی ڈی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں اجرتی قاتلوں (شوٹرز) کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ماضی میں شوٹرز کے ذریعے قتل کرانے والے مرکزی ملزمان کو بھی اب گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعدد قتل کے واقعات میں لواحقین کو ڈرا دھمکا کر صلح کرا لی جاتی تھی، جس کے باعث اصل شوٹر قانون کی گرفت سے بچ جاتے تھے۔ اب ان واقعات کے ماسٹر مائنڈ کے ذریعے شوٹرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سی سی ڈی حکام نے تمام مطلوب اور مفرور شوٹرز کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔