ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں کے لیے موسمی صورتحال سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
بالائی علاقوں میں فروری کے آخر اور مارچ کے آغاز میں بارشیں ہونے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے وہاں کی زمین اور زرعی سرگرمیوں کو راحت مل سکتی ہے۔
سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کی توقع ہے، جس کے باعث کراچی کے مضافات میں دھند پڑنے کا امکان ہے، تاہم شہر میں بارش کا امکان نہیں ہے۔ مارچ کے دوسرے ہفتے میں کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔
لاہور میں مکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع صاف ہے، موسم خشک رہے گا اور بارش کا امکان نہیں ہے۔ شہر میں درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 اور کم سے کم 13 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے اور شہر میں ہواؤں کی رفتار تین کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
تاہم، لاہور میں آلودگی کا مسئلہ برقرار ہے اور یہ شہر بدستور ملک کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ماہرین شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔