ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکن کی قیمت نے ایک بار پھر اڑان بھر لی

چکن کی قیمت نے ایک بار پھر اڑان بھر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: اوپن مارکیٹ میں چکن اور انڈے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں برائلر مرغی کا گوشت 15 روپے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد چکن 461 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا۔

فارم ریٹ کے مطابق زندہ برائلر 290 روپے، تھوک میں 304 روپے اور پرچون میں 318 روپے فی کلوگرام فروخت ہوا جبکہ  فارمی انڈے 236 روپے فی درجن دستیاب ہیں۔

مہنگائی میں اس اضافے کے باعث صارفین کے لیے گوشت اور انڈے خریدنا مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔؎

واضح رہےکہ گزشتہ روز چکن کی قیمت میں 22 روپے کمی دیکھنے کو ملی تھی۔