ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ہاکی ٹیم کی مصر روانگی سے قبل مینجمنٹ کو حتمی شکل دے دی گئی

قومی ہاکی ٹیم کی مصر روانگی سے قبل مینجمنٹ کو حتمی شکل دے دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  حافظ شہباز :ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کی انتظامیہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ذرائع  کے مطابق  خواجہ جنید قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گےجبکہ اظفر یعقوب اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،سلطان اشرف کو ویڈیو اینالسٹ مقرر کیا گیا ہے ،عارف حلیم فزیو کے طور پر ٹیم کے ساتھ روانہ ہوں گے،فرخ عتیق خان دستے کے سربراہ کے طور پر سکواڈ کا حصہ ہیں۔

ہاکی ٹیم انتظامیہ کا باقاعدہ اعلان پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی کریں گے،پاکستان ہاکی ٹیم اسلام آباد میں محی الدین وانی سے ملاقات کرے گی۔

پاکستان ہاکی ٹیم 24 فروری کو مصر کے لی،روانہ ہوگی، جہاں ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر یکم مارچ سے7 مارچ تک مصر کے شہر اسماعیلیہ میں کھیلا جائے گا،پاکستانی ٹیم کی قیادت عماد شکیل بٹ کریں گے۔

حنان شاہد ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے، قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے پرعزم ہے اور میگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم رکھتی ہے۔