ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب کے اعلیٰ  افسر کی لاش گیسٹ ہاؤس سے  برآمد 

 نیب کے اعلیٰ  افسر کی لاش گیسٹ ہاؤس سے  برآمد 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس سے نیب کے ایک اعلیٰ افسر  کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق جی سکس فور کے گیسٹ ہاؤس میں نیب کے گریڈ 19کے آفیسر وقاص احمد خان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق وقاص احمد خان کا کمرہ اندر سے لاک تھا اور ان کے جسم پر بظاہرکوئی نشان موجود نہیں ہے۔

وقاص احمد خان کی لاش  پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق نیب کے گریڈ 19 کے آفیسر وقاص احمد خان لاہورکے رہائشی ہیں۔پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

وقاص احمد اوگرا کیس کے تفتیشی آفیسر بھی رہ چکے ہیں۔